کلر سیداں میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس

Published: 22-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کلر سیداں میں خاتون کے جانبحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس،واقعہ پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم، مقتولہ کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم اشفاق  نے گھر میں داخل ہو کر مقتولہ پر فائر کیا،مقتولہ اور قاتل اپس میں رشتہ دار بھی ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،موقع سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹمارم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر
 

اشتہارات