Published: 22-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)عیدالفطر کے موقع پر ملکہ کوہسار مری کے لیے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، پولیس کے 1000 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی، ٹریفک و فیسیلیٹیشن کے فرائض سرانجام دیں گے،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 260 افسران تعینات کیے گئے ہیں،سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں گے اور موثر سپرویژن کو یقینی بنائیں گے، سی پی او مری میں آنے والے سیاحوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مری ٹوارزم پولیس بھی فرائض سرانجام دے گی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی عیدالفطر کے موقعہ پر سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنانے کے لئے 14 مختلف مقامات پر خصوصی پکٹس بھی لگائی گئی ہیں، مری میں سیاحوں کی راہنمائی کے لیے 06 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ٹوورازم پولیس بھی فرائض سر انجام دے گی، مری پولیس عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے 24/7مصروف عمل ہے، تمام اداروں کے باہمی ربط سے بہترین سیکورٹی و ٹریفک انتظامات اور سہولیات کو یقینی بنایاجائے گا،سیاح پولیس، ضلعی انتظامیہ و محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی سیاحوں کے محفوظ اور خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سی پی او