پوڑا نوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ سفیان نامی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک‘ باقی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار

Published: 22-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)گجرات کے نواحی علاقے پوڑا نوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، سفیان نامی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تھانہ رحمانیہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ اور ڈکیتی  کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سفیان کو رحمانیہ پولیس برآمد گی کے لیے لے جارہاہی تھی کہ پوڑانوالہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اسی واقعہ میں سفیان نامی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، فائرنگ کرنیوالے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جن کی تلاش جاری ہے۔
 

اشتہارات