روس کے یوکرین پر میزائل حملے میں عجائب گھر تباہ؛ ہلاکتیں

Published: 26-04-2023

Cinque Terre

کیف: یوکرین نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج نے میزائل حملے میں ایک عجائب خانہ تباہ کردیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر کوپیانسک کے علاقائی گورنر کا کہنا ہے کہ میوزیم میں ہونے والے حملے میں ملبے تلے دس سے زائد افراد دب گئے۔ ملبے سے ایک لاش اور 10 زخمیوں کو نکالا گیا جن میں سے ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ملبے میں دب کر ہلاک ہونے والوں میں عجائب خانہ کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بری طرح سے تباہ شدہ عجائب خانے کی ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔ جس میں میوزیم کے ایک حصے کی چھت اور دیواریں گری ہوئی ہیں اور ملبہ نظر آرہا ہے۔دوسری جانب روس نے عجائب خانے پر میزائل حملے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور تاریخی عمارتوں کو نشانہ نہیں بناتے۔

اشتہارات