Published: 26-04-2023
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’یودھا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے، فلم کو 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننا تھا۔ فلم کی ریلیز میں التواء نامعلوم وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق فلم اب 15 ستمبر کو ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔’یودھا‘ کو ساگر امبر اور پشکر اوجھا نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ اسے کرن جوہر، ہیرو جوہر، اپروا مہتہ اور کھیتان نے پرڈیوس کیا ہے۔سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم میں دیشا پاٹانی اور راشی کھنہ نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔’یودھا‘ میں اپنے کردار کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ اس فلم میں کردار سے ان کو اپنی شخصیت کا نیا ورژن ملا ہے اور وہ یہ موقع ملنے پر شکر گزار ہیں۔نئی فلم ’یودھا‘ کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا، روہت شیٹی کی او ٹی ٹی سیریز ’انڈین فورس‘ میں شامل ہیں اور اس جاسوسی تھرلر میں ان کے ساتھ شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے بھی ہوں گے۔