Published: 26-04-2023
ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ’دیاوول‘ کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ آریان خان کے برانڈ کی نئی وڈیو میں کپڑوں کے نئے کلیکشن کا اعلان کیا گیا ہے اور نئے ٹیزر میں ان کے والد اور وہ خود موجود ہیں۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان ایک چاک کے ساتھ تختہ سیاہ پر کچھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں، پھر وہ غصے سے چاک پھینک کر ایک برش اٹھاتے اور تختہ پر لال لائن ڈال کر غائب ہوجاتے ہیں۔اس کے بعد ’پٹھان‘ اداکار سامنے آتے ہیں اور وہ ایک اور سرخ لائن لگاتے ہیں جس سے کراس بن جاتا ہے، وڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان ایک سیڑھی پر بیٹھے نظر آتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں برش ہوتا ہے۔نئے تشہیر ایڈ کے ساتھ آریان خان نے بالی وڈ میں اینی ہدایت کاری کے کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ آریان اپنے والد کی نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتے اور وہ اداکاری کے بجائے کیمروں کے پیچھے رہنا چاہتے ہیں، ایک انٹرویو میں بالی وڈ کنگ نے بھی آریان کے منصوبے کی تصدیق کی تھی۔