Published: 26-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار۔راولپنڈی: آر اے بازار پولیس نے موثر کاروائی کرتے ہوے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس کومقتول کے بھائی شاول نے درخواست دی کہ اس کے بڑے بھائی شبیل کو نامعلوم ملزم /ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا ہے،آراے بازار پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم نبیل حسن کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا، ایس پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔