Published: 26-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ اپنے سگے چچا کی جان لے لی۔راولپنڈی: ریس کورس کے علاقے میں کانسٹیبل کی فائرنگ سے اس کے چچا کے جاں بحق اور چچا زاد کے زخمی ہونے کی خبر کا معاملہ، واقعہ کا مقدمہ 8 اپریل کو تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم پولیس کانسٹیبل احمد کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ملزم احمد پنجاب کانسٹیبلری میں کانسٹیبل ہے، متعلقہ یونٹ کو اس بابت تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے، ملزم احمد نے دیرینہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کر کے اپنے چچا امریز اور چچا زاد عمر کو زخمی کیا تھا، ملزم احمد کا بھائی دو سال قبل کینٹ کے علاقہ میں قتل ہوا تھا جس میں ملزم کے چچازاد بھائی ملوث اور گرفتار ہیں، ایس پی پوٹھوہار کا اس معاملہ پر کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،