Published: 26-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کارروائی،راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 03 رکنی گینگ گرفتار،04 لاکھ روپے کا چھینا گیا مال مسروقہ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد سرگودھا: تھانہ بھلوال صدر پولیس نے راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 03 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان عرفان، رضوان اور دانیال کے قبضے سے چھینا گیا مال مسروقہ کل مالیتی 4 لاکھ روپے برآمد کر کے بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔