اسلحہ کی نوک پر شہری سے بھتہ لینے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار‘اسلحہ برآمد

Published: 26-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)بھتہ لینے والے ملزمان گرفتار۔راولپنڈی: ریس کورس پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوے اسلحہ کی نوک پر شہری سے بھتہ لینے والا ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ اس موقع پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نوک پر شہریوں کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ ملزم نے دوکان پر آ کر توڑ پھوڑ کی اور ڈرا دھمکا کا 50 ہزار روپے وصول کئے، ملزم دوبارہ دوکان پر آیا فائرنگ کی اور دو لاکھ روپے بھتہ طلب کیا،ریس کورس پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت ذیشان اور عدیم کے نام سے ہوئی، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہناتھاکہ شہریوں پر تشدد یا انکا استحصال کسی صورت برداشت نہیں،اسلحہ کی نوک پر شہریوں کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اشتہارات