Published: 26-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کے قریبی ساتھی چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد پرویز بٹ کا دوسرے یوم بھی کوئی سراغ نہ لگ سکا ذرائع کے مطابق امجد پرویز بٹ کے مبینہ اغوا کیخلاف آج کارکنان جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے‘ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امجد پرویز بٹ کو مبینہ طو رپر گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا ء کر لیا تھا جب وہ گاڑی پر گھر کا سودا سلف لینے نکلے تھے انکی گاڑی کو گجرات چیمبر کے قریب واقع ایک معروف شاپنگ مال میں چھوڑ دیا گیا گاڑی چھوڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر دو یوم سے تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے‘خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امجد پرویز بٹ کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے مگر پولیس کی طرف سے اس امرکی تصدیق نہیں ہو سکی‘ تاہم امجد پرویز بٹ دو یوم سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے امجد پرویز بٹ کو کچھ عرصہ قبل گجرات میں صفائی کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا‘ذرائع کے مطابق امجد پرویزبٹ کے بھائی سجاد بٹ کی طرف سے تھانہ رحمانیہ میں انکی بازیابی کیلئے درخواست بھی دی گئی ہے‘امجد پرویز بٹ کا شمار ادویات سپلائی کرنیوالے بڑے ڈسٹری بیوٹرز میں ہوتا ہے اور وہ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کے بھی معتبر لیڈر مانے جاتے ہیں۔