ورلڈکپ اور ایشیاکپ کی تیاریاں؛ گرین شرٹس کل کیویز کے مدمقابل ہوں گے

Published: 27-04-2023

Cinque Terre

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے جمعرات سے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔سیریز کے پہلے دو میچز 27 اور 29 اپریل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں جبکہ اگلے تین میچز 3، 5، 7 مئی کو کراچی میں شیڈول ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے قبل پاکستان کو اگست اور ستمبر میں ایشیاکپ جبکہ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنا ہیں۔ جس سےگرین شرٹس کو میگا ایونٹ کی تیاریوں کا موقع ملے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کی ٹاپ 8 ٹیموں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، کیویز 24 میچوں میں 16 فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان 21 میچوں میں 13 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستان کا اسکواڈ:کپتان بابراعظم، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد حارث (وکٹ)، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔

اشتہارات