Published: 27-04-2023
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ منال خان نے اپنے بہن ایمن خان کے شوہر منیب بٹ کے ساتھ کام سے کیوں انکار کیا؟۔ منیب بٹ نے وجہ بتادی۔اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کے ساتھ نجی ٹی وی پر فیصل قریشی کے عید شو میں شرکت کی جہاں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی اہلیہ اور سالی کے ساتھ کام کرنے کی بہت سی آفرز آتی ہیں لیکن ہم اکٹھے کام کرنے میں کمفرٹ ایبل نہیں ہوتے۔گیم سیگمنٹ کے دوران میزبان فیصل قریشی نے منیب بٹ سے سوال پوچھا جو شائقین نے بھیجا تھا کہ ’’آپ ایمن اور منال کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن کوئی آپ کو آفر نہیں کرتا، کیا یہ سچ ہے؟‘‘۔منیب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ ہمیں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی بہت سی آفرز ملتی ہیں، مجھے تین یا چار ماہ پہلے ہی منال کے ساتھ ایک پروجیکٹ کی آفر ملی تھی۔ جس پر فیصل قریشی نے سوال کیا کہ آپ نے اس پروجیکٹ سے انکار کیوں کیا؟منیب بٹ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل میں نے نہیں بلکہ منال نے انکار کیا تھا کیونکہ اُس وقت دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ رمضان سیریل بھی چل رہے تھے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام میں ویسے بھی کمفرٹ ایبل نہیں ہوتے۔یاد رہے کہ منیب بٹ اس سے پہلے بھی وسیم بادامی کے شو ہر لمحہ پرجوش میں کہہ چکے ہیں کہ وہ منال کے ساتھ کبھی کام نہیں کر سکتے کیونکہ دنوں بہنیں “بہت ملتی جلتی” نظر آتی ہیں، لوگ اس میں فرق نہیں کر پائیں گے کہ یہ ایمن ہے یا منال اور یہ ایک عجیب و غریب صورتحال ہوگی۔”منیب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ساتھی اداکارہ رمشا خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے کیونکہ وہ ان کی اہلیہ کی اچھی دوست ہیں۔