تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکر کے 2کلو گرام سے زائد چرس برآمدکر لی

Published: 27-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری!تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکر کے 2کلو گرام سے زائد چرس برآمدکر لی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر توقیر الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش اعزاز مصدق سکنہ محلہ قصاباں سرائے عالمگیر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضہ سے  2400گرام چرس برآمد ہوئی۔جس کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات