آئی پی ایل فرنچائزز نے ’’انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑو، لیگز سے مال بناؤ آپشن دیدیا‘‘

Published: 28-04-2023

Cinque Terre

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز نے 5 انگلش کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کیلیے 5 ملین پاؤنڈز یعنی (ایک ارب 74 کروڑ پاکستانی روپوں) تک کے معاہدوں کی پیشکش کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچائز مالکان کی جانب سے کھلاڑیوں کو آفر کی دی گئی ہے کہ سال بھر سال بھر لیگز کیلیے دستیابی ممکن بنانے کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں تو اس کے بدلے انہیں بھاری معاوضہ ادا کیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم فیکا کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائزرز نے یہ پیشکش نہ صرف انگلینڈ بلکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو بھی کی گئی ہے۔آئی پی ایل فرنچائزرز کی مختلف ٹی20 لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ وہ سال بھر فرنچائز کو دستیاب ہوں، انہوں نے بتایا کہ کسی کرکٹر کی فرنچائز سے معاہدے کے بارے میں علم نہیں لیکن کئی کھلاڑیوں نے اس بات سے آگاہ کیا ہے۔ہیتھ ملز کا کہنا تھا کہ فرنچائز اور ٹی20 لیگز کے دوران بورڈز کو بین الاقوامی کرکٹ نہ کھیلنے پر راضی کرنا ہوگا، یہ ایک سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہوگی! میرے خیال میں یہ ممکن ہے۔قبل ازیں انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی کہا تھا کہ نامور کرکٹرز کو خطیر رقم انعام میں دینا آسان نہیں ہوگا۔دوسری جانب آئی پی ایل کی 10 فرنچائز دیگر لیگز میں اپنی ٹیمیں میدان میں اتار چکی ہیں، ان میں کیریبیئن، جنوبی افریقی،یواے ای،گلوبل ٹی ٹوئنٹی اور امریکا میں میجر لیگ جیسے ایونٹس شامل ہیں۔واضح رہے کہ سعودی لیگ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، ان سب کیلیے ٹاپ کرکٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلیے سالانہ کنٹریکٹ پیش کیے جائیں گے۔

اشتہارات