Published: 28-04-2023
چنائے: میوزک لیجنڈ اے آر رحمان نے اپنی بیوی سائرہ بانو کو ایک ایوارڈ شو میں ہندی بولنے سے روک دیا اور انہیں تامل میں گفتگو کرنے کی درخواست کی۔ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں میوزک کمپوزر اے آر رحمان ایک ایوارڈ وصول کررہے ہیں اور ان کے ساتھ اسٹیج پر ان کی بیوی بھی موجود ہے۔اس موقع پر اے آر رحمان کہتے ہیں کہ میں اپنے انٹرویوز کو دوبارہ دیکھنا پسند نہیں کرتا لیکن میری بیوی ان کو بار بار دیکھتی ہیں کیوں کہ اسے میری آواز پسند ہے۔جب میزبان نے سائرہ کو بولنے کیلئے کہا تو اس سے قبل کہ وہ اپنی گفتگو کا آغاز کرتیں، اے آر رحمان نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہندی کے بجائے تامل میں گفتگو کریں حالاںکہ وہ تامل اچھی طرح نہیں بول سکتی ہیں۔سائرہ بانو نے اس موقع پر اپنی آنکھیں بند کیں اور کہا ’اوہ مائی گاڈ‘، پھر انہوں نے انگریزی میں حاضرین کو بتایا کہ وہ تامل کو اچھی طرح نہیں بول سکتی ہیں اور وہ اپنے شوہر کی آواز سے محبت کرتی ہیں۔اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے خدیجہ، رحیمہ اور امین ہی۔