Published: 28-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے سبزی و فروٹ منڈی اور جی روڈ کا دورہ کیا، سبزی منڈی کے مختلف حصوں اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جی ٹی روڈ کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر نے جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہر کو صاف رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔