کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین”کراچی ایکسپریس“کی ایک بوگی میں خیر پور کے قریب آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہوگئی

Published: 28-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین”کراچی ایکسپریس“کی ایک بوگی میں خیر پور کے قریب آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ ریلوے حکام نے تاحال بوگی میں آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آتشزدگی ہوتے ہی ٹرین روک دی گئی تھی۔ بعد ازاں جلی ہوئی بوگی کو پٹری سے ہٹا کر ٹریک کلیئر کر دیا گیا تھا۔
 

اشتہارات