ڈینگی سے بچاؤ کیلئے شہریوں کی آگاہی کیلئے ریلی کا انعقاد‘ ڈی سی صفدر حسین نے قیادت کی

Published: 28-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی قیادت میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہریوں کی آگاہی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، ڈی ایچ اورز ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، لیڈی ہیلتھ سپروائز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، سینٹری سپروائزر سمیت سول سوسائٹی و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی 30 اربن یونین کونسلز میں 197 ان ڈور اور 67 آوٹ ڈور ٹیمز ڈینگی سرویلنس کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، ضلع بھر میں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، کمرشل مقامات انڈسٹریز، شادی ہالز، قبرستانوں، ٹائر شاپس وغیرہ کی خصوصی سرویلنس کی جارہی ہے ہم سب کو مل کر ڈینگی کو شکشت دینی ہے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو واضع ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں،اپنے دفاتر سمیت اردگرد جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی میں اضافے کا خطرہ ہے، علامات کی ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طورپر معالج سے رابطہ کریں، تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے لئے مختص وارڈ میں تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنا یا جائے، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی نگرانی کریں،میونسپل کارپوریشن اپنے زیر اہتمام علاقوں میں  پانی کی نکاسی کا خصوصی انتظام کریں،تالابوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،پانی کے برتنوں کو ڈھانپیں اوردروازوں،کھڑکیوں پر جالی کا اہتمام کریں، شہریوں کی آگاہی کے لئے ریلی کے اختتام پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔
 

اشتہارات