تمام ڈیلرز چینی کا اسٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند ہیں‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 28-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام ڈیلرز چینی کا اسٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند ہیں، تمام ڈیلر حضرات حکومت پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر چینی کی فروخت یقینی بنائیں، حکومت پنجاب نے 99.33 روپے مقررکیا ہے، زائد وصولی کرنے والے ڈیلر حضرات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں چینی کے شوگر ڈیلرز ایسوسیایشن کے نماندگان کے ہمراہ اجلاس سے بات  کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈی او انڈسٹریز ڈاکٹر محمد اکرام اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام چینی کے ڈیلرز روزانہ کی بنیاد پر اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں ریکارڈ جمع کروائیں گے۔ اس کے علاوہ تمام ڈیلر حضرات اپنے اپنے کاروباری مراکز پر اسٹاک رجسٹر مرتب کریں گے، چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی شخص کو ذخیرہ اندوزی و زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔
 

اشتہارات