ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا آر ایچ سی ٹانڈہ کا دورہ‘حاضری‘ صفائی کی صورتحال کا جائزہ

Published: 29-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے آر ایچ سی ٹانڈہ کا دورہ کیا، ہسپتال میں ڈاکٹر و عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور صفائی کا خاص رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خراب آلات کو فنکشنل کیا جائے، ڈسپنسری میں ادویات ڈیمانڈ کے مطابق اسٹاک موجود رکھا جائے، شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے
 

اشتہارات