ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی صدر دفتر میں کرائم میٹنگ‘ ایس دی او اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت

Published: 29-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی صدر دفتر میں کرائم میٹنگ،صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت، ایس پی صدر نے فرداً فرداً تمام تھانوں اور سب ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان واشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے، ایس ایچ اوز تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنائیں، ایس ڈی پی اوزاپنی زیر نگرانی سنگین مقدمات کی تفتیش پر خصوصی توجہ دے کر میرٹ کو یقینی بنائیں، تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
 

اشتہارات