14 مئی تک اسمبلیاں ختم ہونے کی صورت میں ایک دن الیکشن پر تیار ہیں، عمران خان

Published: 30-04-2023

Cinque Terre

 لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اگر 14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل کرکے انتخابات کی جانب جاتی ہے تو ہم ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات کی شرط ماننے کیلئے تیار ہیں مگر بجٹ کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کی بات میں بدنیتی نظر آتی ہے۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر آپ بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں تو انتخابات جیت کر عوامی مینڈیٹ سے آئیں اور بجٹ پیش کریں، اگر آپ نے بجٹ پاس کرنا ہے تو پہلے الیکشن جیتیں اور لوگ آپ کو لوگ مینڈیٹ دیں تو پھر آپ بجٹ بنائیں، جس نے بھی بجٹ بنانا ہے اسکو پہلے الیکشن لڑنا ہوگا کیونکہ وہ سوچ سمجھ کر بنائے گا کیونکہ آئندہ پانچ سال عوام کا سامنا کرنا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پوری قوم کی جانب سے تمام 15 کے 15 ججز کو کہتا ہوں کہ خدا کے لیے متحد رہیں، یہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں آگر انکی کوشش کامیاب ہوگی اور ملک میں آئین تحلیل ہوگیا جس کی یہ کوشش کررہے ہیں تو پاکستان میں صرف جنگل کا قانون باقی رہ جائے گا اور پھر جو گھوڑے پر بیٹھ کر آئے گا وہ جو قانون چاہے گا بنائے گا۔عمران خان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئیے ریلی نکالی جائے گی، لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی قیادت خود کروں گا۔

اشتہارات