پنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا

Published: 30-04-2023

Cinque Terre

پنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا، نیوزی لینڈ نے پنڈی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔پاکستان کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قاٸم کیا۔نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں پر 336 رنز بنائے، اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ کا سب سے زیادہ 329 رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کا بھارت کیخلاف تھا، پاکستان نے 2004 میں بھارت کیخلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

اشتہارات