موجودہ معاشی حالات کیوجہ سے سادگی سے شادی کی، فاطمہ بھٹو

Published: 30-04-2023

Cinque Terre

  کراچی: ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے اپنے نکاح کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مزید تصاویر بھی اپلوڈ کردی ہیں۔ مصنفہ اور ادیبہ نے بتایا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے انہوں نے اپنی شادی کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ گراہم اور میں نے گزشتہ روز اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں چھوٹی سے تقریب میں نکاح کیا ہے، میرے بھائی ذوالفقار نے میری نانی کا امام ضامن میرے بازو میں باندھا۔انہوں نے بتایا کہ نکاح کی تقریب میرے دادا کی لائبریری میں منعقد ہوئی جو زمین پر میری سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ ہے۔فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ میرے پیچھے تصاویر میں میرے آنٹیاں، میرے انکل اور والد کی تصاویر تھیں اور پیپلز پارٹی کا اصلی جھنڈا موجود تھا جسے میرے دادا نے خود لگایا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے پیارے والد کو اس موقع پر بہت یاد کیا، وہ ہمارے ساتھ تھے اور میں نے دل کی گہرائیوں سے انہیں محسوس کیا۔

اشتہارات