شطرنج کا عالمی مقابلہ چینی کھلاڑی نے جیت لیا

Published: 01-05-2023

Cinque Terre

استانا: قازقستان میں ہونے والے شطرنج کے 2023 کے عالمی مقابلے میں چینی شہری ڈنگ لیرن نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو مات دے دی۔رائٹرز کے مطابق روسی نژاد ایان نیپومنیاچی کے خلاف کانٹے دار میچ کے بعد ڈینگ لیرن نے 17ویں عالمی شطرنج چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔30 سالہ ڈینگ نے تیز رفتار شطرنج کا پلے آف 1.5 پوائنٹس کے مقابلے میں 2.5 پوائنٹس سے جیتا۔ مقابلے کے آخری مراحل میں گیم کے فارمیٹ کو مختصر کیا گیا تھا جس میں نیپومنیاچی سے کچھ غلطیاں سرزد ہوگئیں جس کا ڈینگ لیرن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔ڈینگ لیرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس لمحے ایان ہارا، وہ ایک انتہائی جذباتی لمحہ تھا اور اس وقت میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پارہا تھا۔واضح رہے کہ ڈینگ کی فتح کے ساتھ ہی چین نے مرد اور خواتین کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیے ہیں۔ شطرنج کے عالمی مقابلوں کی موجودہ خاتون چیمپئن جووینجن ہیں جو ڈینگ لیرن کی ہی ہم وطن ہیں۔

اشتہارات