فخر زمان کے ایک میچ میں 2 ریکارڈز، بابراعظم بھی پیچھے رہ گئے

Published: 01-05-2023

Cinque Terre

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے دو ریکارڈ بناڈالے۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ون ڈے کیرئیر میں اپنے 3 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا، انہوں نے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز محض 67 اننگز میں حاصل کیا اور دنیا کے دوسرے مشترکہ تیز ترین بیٹر بن گئے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے محض 57 اننگز میں 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے تھے اور دنیا کے پہلے بلےباز بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کپتان بابراعظم نے 68، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز نے 69 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔دوسری جانب کیویز کے کیخلاف مسلسل دوسرے ون ڈے میں سینچری بناکر 3 ایک روزہ میچز میں ٹرپل فیگر حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹر بھی بنے۔فخر زمان نے رواں برس جنوری میں کراچی میں نیوزی لینڈ ہی کیخلاف ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بھی سنچری کی تھی۔

اشتہارات