شائقین کرکٹ نے حارث کی اہلیہ کو ٹیم کیلئے ’’خوش قسمت‘‘ قرار دیدیا

Published: 01-05-2023

Cinque Terre

شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کو ٹیم کیلئے خوش قسمت قرار دیدیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے 4 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، اس میچ میں کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا۔اس میچ میں حارث کے علاوہ ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی، کیوی بیٹر کی جانب سے بیٹنگ وکٹ پر جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا گیا، مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔شاہین کی عدم موجودگی میں حارث نے کیوی بیٹرز کے چار کھلاڑیوں کو بےجان وکٹ پر آؤٹ کیا۔جہاں حارث گراؤنڈ پر اپنی پرفارمنس سے چھائے رہے وہیں انکی اہلیہ مزنہ مسعود ملک نے وی آئی پی گیلری سے شائقین کی توجہ مبذول کرائی، وہ کئی مرتبہ شوہر کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھی گئیں۔شائقین نے مزنا کو حارث کے لیے خوش قسمت قرار دیا کیونکہ اس نے پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 180 رنز بنائے تھے۔

اشتہارات