Published: 01-05-2023
نیویارک: پاکستان کی معروف صوفی اور فوک گلوکارہ صنم ماروی کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی۔ معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی کی جانب سے صنم ماروی کو ایکوئیل پاکستان پروگرام کے تحت ماہ اپریل کا ایمبیسڈر منتخب کیا گیا تھا۔صنم ماروی کو اعزاز ملنے کے بعد ان کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگائی گئی ہے۔اسپاٹیفائی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صنم ماروی کے ساتھ ٹائمز اسکوائر میں صوفی عہد۔ماروی صنم کو اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ پوری دنیا میں شناخت حاصل ہے اور وہ لاکھوں لوگوں کو اپنے فن سے مسحور کرچکی ہیں۔کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فنکار ایوا بلوچ اور شائے گل اس سے قبل یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔