Published: 02-05-2023
اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اہم بیان سامنے آگیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اورتحریک انصاف کی باہمی رضامندی کے بعدمذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔