Published: 02-05-2023
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کا کریڈٹ لینے انکار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کا حقدار کاسٹ اور ٹیم کو قرار دیا ہے۔ سلمان خان بالی وڈ میں انتہائی مقبول ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اور انہوں نے ’پٹھان‘ میں خصوصی طور پر کومیو کردار کیا تھا۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا پارٹ انتہائی مختصر تھا اور کامیابی کا سارا کریڈٹ فلم کی کاسٹ اور ٹیم کو جاتا ہے۔انہوں نے میگا فلم کا حصہ بننے کا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فلم کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا تھا۔فلم ’پٹھان‘ کو یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا اور اسے سدھارتھ آنند نے ہدایت کاری دی جبکہ کئی برس تک اس کی پروڈکشن جاری رہی۔سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ ایک ہفتہ قبل ہی ریلیز ہوئی ہے اور وہ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے جبکہ اداکار کی اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔