حالیہ مہنگائی کے طوفان نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے‘ مہنگائی پر قابو پانے میں وقت لگے گا: وزارت خزانہ

Published: 02-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)مہنگائی کا طوفان آنیوالے دنوں میں تمام ریکارڈ توڑ دیگامرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی مہنگائی کی توقعات پر قابو نہیں پا سکی۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ نے کہا کہ“اپریل 2023 کے لیے افراط زر 36% سے 38% کی حد میں رہنے کی توقع ہے۔دسمبر 1973 میں پاکستان میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح 37.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جسے مہنگائی کی حالیہ لہر نے جلد ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح35.4 فیصد تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ مرکزی بینک کی پالیسیاں بھی مدد نہیں کر رہیں۔وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ونگ کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ریکارڈ 21 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگائی کی شرح سستی سطح پر آنے میں وقت لگے گا۔ اگلے مالی سال کے لیے، حکومت نے اوسطاً 20 فیصد افراط زر کی شرح کا تخمینہ لگایا ہے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ“آئی ایم ایف کی کامیابی سے تکمیل یہ پروگرام زیادہ سرمائے کی آمد کو راغب کرنے، شرح مبادلہ میں مزید استحکام اور افراط زر کے دباو? کو کم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔رپورٹ کے مطابق وزارت خوراک کے تخمینے کے مطابق اس سال29 ملین میٹرک ٹن گندم دستیاب ہوگی۔
 

اشتہارات