Published: 03-05-2023
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی اور جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ ٹکٹ فروخت کرنے پر ثاقب نثار کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جیل جاتے ہیں اس لیے ثاقب نثار کو بھی جیل جانا چاہیے۔مسلم لیگ ن کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے عہدے پر رہتے ہوئے بہت ظلم کیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس سے قبل ثاقب نثار کی پی ٹی آئی کے وکیل کے ساتھ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ الیکشن کیس کے حوالے سے قانونی معاونت کرتے ہوئے کئی مقدمات کا حوالہ دے رہے تھے۔