Published: 03-05-2023
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی 3 مئی کو قطر اور لندن کے 4 روزہ دورے پر روانگی کا امکان ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیراعطم شہباز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے قطر کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم قطر سے برطانیہ کے دورے پر بھی جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔