Published: 03-05-2023
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ ایک جیسے اسٹیریو ٹائپ کردار ادا کرنے بجائے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنا پسند کریں گے۔ اپنی نئی فلم ’جوگیرا سارا را را‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اداکار نے فلم انڈسٹری میں اپنے شوبز کیریئر کے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہر روز کچھ نیا سیکھتا ہوں اور نیا تجربہ میری کرافٹ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس طرح میں بیس برس قبل اداکاری کرتا تھا اب میں اس طرح کی اداکار نہیں کرسکتا ہوں کیوں کہ اب میرے پاس بیس برس کا تجربہ بھی ہے۔نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجھے کہے کہ وہ لوگ آپ کو سپر اسٹار بنادیں گے لیکن آپ کو صرف ایک ہی قسم کا کردار کرنا پڑے گا تو میں اپنے آپ کو مار دوں گا، میں جلد بور ہوجاؤں گا اور کوئی اور فیلڈ جوائن کردوں گا۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایک خاص قسم کے کردار یا صنف تک محدود نہیں رہنا چاہتے بلکہ مختلف قسم کے کردار کرکے اپنی صلاحیت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔