پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان سے منگنی 13 مئی کو ہوگی

Published: 03-05-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان راگھؤ چڈا سے منگنی کی تقریب 13 مئی کو نیو دہلی میں منعقد ہوگی۔ بھارتی میڈیا نے اس خبر کو اداکارہ کے ترجمان سے کنفرم کیا ہے اور دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کی خبریں مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد سامنے آئی تھیں۔پرینیتی چوپڑا اور راگھؤ چڈا نے اپنے تعلق کے متعلق اب تک زبان نہیں کھولی ہے اور منگنی کی تقریب تک ان دونوں نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔منگنی کی خبروں کو تقویت اس وقت بھی ملی جب اداکارہ کے ساتھی ہارڈی ساندھو نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ یہ بالآخر ہونے جارہا ہے اور میری پرینیتی کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجیو اروڑا نے بھی ٹویٹر پر جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں کو محبت، خوشی اور ساتھ نصیب ہو۔شوبز ورک کے حوالے سے پرینیتی چوپڑا بھارتی اداکار دلجیت دوسانچ کے ساتھ نئی فلم ’چمکیلا‘ کیلئے تیاری کررہی ہیں۔

اشتہارات