تھانہ شاہین:دوملزمان گرفتار‘ اسلحہ ناجائز 1عدد پسٹل30بور، 1عدد رائفل کلاشنکوف معہ 6عدد میگزین برآمد

Published: 03-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری  تھانہ شاہین نے دوملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ناجائز 1عدد پسٹل30بور، 1عدد رائفل کلاشنکوف معہ 6عدد میگزین برآمد لی۔جبکہ تھانہ لاری اڈا نے دو ملزمان کو گرفتا رکرکے مختلف پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کرلی۔  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا نے دو ملزمان 1۔ محمد وقاص ولد محمد ریاض سکنہ بورے والا حال لاری  اڈا، 2۔ غلام دستگیر ولد عاشق سکنہ فتح پور حال لاری اڈا سے پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے۔ اپنے بچوں کو اس غیر قانونی فعل سے دور رکھیں۔ ایس ایچ تھانہ شاہین نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ 1۔ ندیم احمد ولد محمد ارشد سکنہ پاہڑیانوالی سے پسٹل 30بور۔2۔ زاہد حسن ولد محمد احسن سکنہ پاہڑیانوالی سے رائفل کلاشنکوف معہ 6عدد میگزین اور روند برآمد کرکے الگ الگ مقدما ت درج کرلئے گئے۔
 

اشتہارات