منٹوں میں ضمانتیں دینے کے دہرے معیار کو ختم کرنا ہوگا، وزیر اعظم

Published: 05-05-2023

Cinque Terre

  لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منٹوں میں درجنوں مقدمات میں ضمانتیں دینا دہرا معیار ہیں جسے کوئی پسند نہیں کرے گا اور نہ ہی یہ معاشرے کے لیے سود مند ہیں۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے اور یہ سب کو دکھائی دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بلادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ آئین میں دیے گئے اختیار سے متعلق اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ماضی قریب میں اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوایا گیا مگر آج دن رات عدالتیں درجنوں ضمانتیں دے رہی ہیں، یہ ایک ایسا دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان ملکر ملک کی خدمت کریں کیونکہ محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

اشتہارات