Published: 05-05-2023
(رپورٹ:۔ سلمان علی بٹ)گجرات۔گھریلو تنازعہ پر چند یوم قبل گھر سے لاپتہ ہونیوالی بزرگ خاتون کی نعش دریائے چناب سے برآمد کر لی گئی ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق چند یوم قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی تین یوم سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے تلاش جاری تھی 75 سالہ بزرگ خاتون جو کہ تقریبا پچھلے چار دن سے گھریلو تنازعہ کی وجہ سے گھر سے لاپتہ تھی ان کے گھر والے جب ان کو تلاش کرتے ہوئے دریائے چناب کے مقام پر شہباز پور پل کے پاس پہنچے تو پل کے قریب ریت نکالنے والے لوگوں نے ان کو بتایا کہ ایک خاتون بشیراں بی بی دختر عزیز الدین نے یکم مئی کو تقریبا شام چار بجے دریائے چناب کے مقام پر شہباز پور پل سے چھلانگ لگائی تھی تاہم ریسکیو ٹیم کے مطابق جس جگہ پر خاتون نے چھلانگ لگائی تھی وہاں پر پانی کی گہرائی تقریبا پچیس سے تیس فٹ کے قریب تھی اور دریا کے اندر پانی والے ایریا کی چوڑائی تقریبا 800 میٹر کے قریب تھی البتہ پانی کی رفتار تقریبا تین کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔پہلے 02 دن ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو بوٹ کی مدد سے سکوبا ڈائیوینگ، تھریٹلنگ اور لانگ سرچ ٹیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پورا دن سرچ آپریشن کیا لیکن ڈیڈ باڈی نہ مل سکی دوسرے دن کا سرچ آپریشن کل اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔تاہم آج تیسرے دن ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو بوٹ کی مدد سے دوبارہ سکوبا ڈائیوینگ، تھریٹلنگ اور لانگ سرچ ٹیکنیک کا استعمال کرتے ہوئیسرچ آپریشن کیا تو لانگ سرچ کے دوران گاؤں کوٹ نکہ کے قریب سے ڈیڈ باڈی کو تلاش کرکے ورثا کے سپرد کر دیا گیا