ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون، 19 سالہ نوجوان ٹرین حادثے کا شکار

Published: 05-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلمان علی بٹ)کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں 19 سالہ نوجوان محمد زاہد ولد محمد جمیل کراچی سے اٹک جا رہا تھا محمد زاہد چلتی ٹرین کے دروازے میں کھڑے ہو کر چناب پل کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا پول کے ساتھ ٹکر لگنے سے محمد زاہد ٹرین کے اندر ہی گر گیا۔ جس کو طبی امداد کے لیے لالہ موسیٰ ٹرامہ سینٹر ہسپتال لے جایا گیا جس کو بعد ازاں عزیز بھٹی ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا لیکن محمد زاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
 

اشتہارات