چوتھا ون ڈے؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے دی

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 44 ویں اوور میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کیویز کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارک چیپ مین 46، ڈیرل مچل 34، ٹام بلنڈل 23، وِل ینگ 15 اور جیمز نیشم 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 4، محمد وسیم نے 3، حارث رؤف نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز اسکور کیے۔کپتان بابر اعظم نے کیریئر کی 18 ویں سینچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز اسکور کیے۔ آغا سلمان 58، شان مسعود 44، افتخار احمد 28، محمد رضوان 24 اور فخر زمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی 23 اور محمد حارث 17 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 جبکہ بین لسٹر اور اِیش سودی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اشتہارات