Published: 06-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کامنشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔5ملزمان گرفتار،2عدد پسٹل30 بور، 3.5کلو گرام سے زائد چرس،وٹک اور شراب برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش ارشد محمود سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1760گرام چرس اور 7050روپے وٹک برآمدکر لی۔تھانہ صدر لالہ موسی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تصور حسین ولد منور حسین سکنہ چاند کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ اوتھانہ منگوال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد عثمان سکنہ سردار پورہ 2۔ جاوید ولد محمد حسنین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹل30بور اور شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ کنجاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید اقبال سکنہ شادیوال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بوراور چرس برآمدکر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔