Published: 07-05-2023
پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔سابق ایم پی اے فضل الہیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے جو اب غیر قانونی طور پر قائم ہے، آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت پہلے انتخابات کی تاریخ اور بعد میں نگران حکومت قائم ہوتی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل اور نگران حکومت کو 90 دن گزر گئے ابھی تک گورنر نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، صوبے میں نگران حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر قائم ہے۔درخواستگزار کا کہنا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد نگران حکومت کا ہر اقدام غیر آئینی ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نگران حکومت کو کام سے روکا جائے۔