میسی نے ساتھیوں اور کلب سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آگئی

Published: 07-05-2023

Cinque Terre

دوحا: اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر معافی مانگ لی۔اپنے بہترین کھیل کی بدولت دنیا بھر میں لاکھوں پرستار رکھنے والے فٹبالر لیونل میسی نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی  ویڈیو  میں کہا کہ بغیر اجازت لیے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد ملی چھٹی میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔ میں  ایک بار پہلے بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کرکے منسوخ کر چکا تھا اور اس بار دورہ منسوخ نہیں کیا۔ میں دورہ سعودی عرب پر معافی مانگتا ہوں اور منتظر ہوں کہ اب کلب کیا فیصلہ کرتا ہے۔رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے سعودی وزارت سیاحت سے کیے گئے معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس بارے میں اپنے کلب پی ایس جی کو مطلع نہیں کیا تھا۔ کلب نے میسی کو بغیر بتائے سعودی عرب جانے پر معطل کردیا تھا۔ ارجنٹائن کو فٹ بال ورلڈ کپ جتوانے والے میسی کا قطر کے کلب پی ایس جی سے 2 سال کا معاہدہ ہے۔

اشتہارات