’راک اسٹار‘ کا مرکزی کردار پہلے جان ابراہام کو آفر ہوا، رنبیر کپور کا انکشاف

Published: 07-05-2023

Cinque Terre

ممبئی: بالی وڈ بلاک بسٹر فلم ’راک اسٹار‘ رنبیر کپور کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس فلم کا کردار سب سے پہلے جان ابراہام کو پیش کیا گیا تھا۔ اپنے مداحوں سے ایک غیر رسمی گفتگو میں رنبیر کپور نے بتایا کہ ڈائریکٹر امتیاز علی نے جب ان سے فلم کیلئے رابطہ کیا تو وہ ’راک اسٹار‘ نہیں تھی بلکہ مارکیٹنگ پر ایک فلم تھی۔رنبیر کپور نے بتایا کہ ہمیں علم ہوا کہ جان ابراہام ’راک اسٹار‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن پھر کچھ عرصے بعد پروجیکٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوگیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے امتیاز علی سے ’راک اسٹار‘ کے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ فلم کا رائٹر، فلم کو خود ڈائریکٹ اور اس میں اداکاری کرنا چاہتا ہے، اسی لئے اس پروجیکٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ بعد امتیاز علی نے مجھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے فلم کے رائٹر سے بات کرلی ہے اور اب ’راک اسٹار‘ میں مرکزی کردار میں ادا کروں گا۔’راک اسٹار‘ کو ابتدائی طور پر چند ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن باالآخر یہ رنبیر کپور کے کیریئر کی بڑی فلم بن گئی اور اس میں اداکاری  پر انہوں نے اپنا پہلا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔

اشتہارات