Published: 07-05-2023
سڈنی: آسٹریلین مس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ ماڈل سی اینا ویئر گھڑ سواری کے دوران حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، ان کی عمر 23 برس تھی۔ وہ کئی ہفتوں سے ویسٹ میڈ ہاسپٹل میں لائف سپورٹ پر تھیں اور ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ماڈل کی ایجنسی اسکوپ مینجمنٹ نے سی اینا ویئر کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سی اینا ویئر اپنے ماڈلنگ کیریئر کو بنانے کیلئے سڈنی سے لندن شفٹ ہونے کی منصوبہ بندی کررہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔ماڈل نے انگریزی ادب اور نفسیات میں سڈنی یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کی تھیں۔