ODI رینکنگ؛ پاکستان 48 گھنٹے بعد ہی پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگیا

Published: 08-05-2023

Cinque Terre

  کراچی: نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دیکر پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے میچ میں کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن پر قابض ہوئی تھی تاہم پانچویں میچ میں شکست کے بعد 48 گھنٹے میں پاکستان 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلا گیا ہے۔نئی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے جبکہ بھارت دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچواں ون ڈے میچ جیتنا ضروری تھا تاہم اس میچ میں پاکستان کی ٹیم 300 رنز کے تعاقب میں 252 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی۔

اشتہارات