Published: 15-05-2023
گجرات (نمائندہ پولیس رپورٹ‘ بے نقاب نیوز)ڈائریکٹر پولیس رپورٹ ایچ ڈی چوہدری صغیر افضل اور سلمان علی بٹ بیوروچیف نے گزشتہ روز پی آر او ٹو ڈی پی او گجرات میڈیم فرزانہ کوثر سے ملاقات کر کے انہیں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی‘ صحافی وفد نے میڈم فرزانہ کوثر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا‘چوہدری صغیر افضل اور سلمان علی بٹ نے میڈم فرزانہ کوثر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھر پور سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بطور پی آر او فرزانہ کوثر محکموں کے ساتھ روابط کو مزید موثر‘ مضبوط بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گی انہوں نے میڈم فرزانہ کوثر کے لیے مزید کامیابیوں کی بھی دعا کی۔