اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

Published: 19-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ) لاہور: ریلوے پولیس نے اوکاڑہ اسٹیشن پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان ریلوے کے  ملازم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 09 مئی کو متاثرہ لڑکی کراچی جانے کے لیے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی جہاں پر اس کی ملاقات حسیب اور عابد نامی ریلوے ملازمین سے ہوئی۔ ملزم حسیب نے متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر 10 مئی کی صبح اسٹیشن کے پارسل سیکشن کے کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بعدازاں اس واقعے پر پردہ ڈالنے کے  لیے ملزم نے متاثرہ لڑکی کے ٹکٹ کا انتظام کرکے اسے  کراچی جانے والی ٹرین میں سوا کرا دیا۔  کراچی پہنچنے پر لڑکی کو اداسی اور پریشانی کی حالت میں پاکر ریلوے پولیس اہلکاروں نے اس کی مدد کے لیے پوچھ گچھ  کی۔لڑکی  نے پولیس  کو اپنے ساتھ پیش آنیو الے واقعے کے بارے میں بتایا جس پر ریلوے پولیس کراچی نے حرکت میں آتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور ریلوے پولیس لاہور کو واقعے کے بارے میں مطلع کیا۔اسی دوران آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر راؤ سردار علی خان نے اس افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی نارتھ کو ملزمان کی فی الفور گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔آئی جی کی ہدایت پر ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے ایس پی لاہور رانا افتخار احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں سب انسپکٹر ملک عرفان اشرف اور ایس ایچ او رائے ونڈ محمد صدیق و دیگر شامل تھے۔ ٹیم نے ملزم حسیب اور عابد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
 

اشتہارات