پاکستان کو ایشیا رگبی چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

Published: 21-05-2023

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان کو ایشیا رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی، چار سے آٹھ جولائی تک لاہور اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔پاکستان رگبی یونین نے ایونٹ کی میزبانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا رگبی کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے منعقدہ ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی کے ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں غیر معمولی تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔پاکستان رگبی، ایشیا رگبی کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ میں شریک ممالک کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے نئے معیارات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اشتہارات